جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے 26ویں روز بھی جاری،مہنگائی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
حکومت اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ،ریلیف لئے بغیر نہیں جائیں گے‘ جاوید قصوری کا شرکاء سے خطاب
جمعرات 10 ستمبر 2026 19:46
(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی پنجاب کے امیرمحمد جاوید قصوری نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل نئے ٹیکس عائد کر رہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کے طوفان میں پس رہا ہے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری طبقہ بھی بھاری ٹیکسوں اور معاشی بے یقینی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنی مراعات، غیر ضروری اخراجات اور شاہانہ طرزِ زندگی کو محدود کرے۔ حکمران طبقہ اپنی مراعات اور سہولیات کم کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ ملک کے وسائل پر چند طبقات کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی اور معاشی نظام کو عوام دوست بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ احتجاج کسی ایک طبقے یا جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان کے عام شہری کا مقدمہ ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ہر شہری کو متاثر کرتا ہے، کیونکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، خوراک، تعلیم، کاروبار اور روزمرہ استعمال کی تقریباً ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ، مہنگائی پر قابو پانے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے گھروں سے نکل چکے ہیں اور جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، جماعت اسلامی کی پرامن احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ حکمرانوں کو عوامی آواز سننا ہوگی اور محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ جماعت اسلامی ملک کے غریب، مزدور، کسان، تاجر، نوجوان اور متوسط طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں جاری دھرنوں کے باعث عوامی سطح پر بھی حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف تشویش اور بے چینی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر قائم مقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہراقبال حسن،ضیا الدین انصاری ،اظہر بلال، جبران بٹ، احمدسلمان بلوچ، عمران الحق و دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد
-
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
-
جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے 26ویں روز بھی جاری،مہنگائی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
-
صوابی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزی تجارت
-
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
کوہاٹ میڈیا کالونی پر کام تیز کیا جائے، وزیر اطلاعات شفیع جان کی اجلاس بلانے کی ہدایت
-
سیدہ پارس رزاق ڈپوٹیشن پر جنرل منیجر اسٹیٹ لائف مقرر،حیدر کو حکومتِ گلگت بلتستان رپورٹ کرنے کی ہدایت
-
کوہاٹ میڈیا کالونی پر کام تیز کیا جائے، وزیر اطلاعات شفیع جان
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں آنکھوں کے امراض کے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.