گلگت بلتستان کے آئینی معاملات پر قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ
جمعہ 11 ستمبر 2026 17:27
(جاری ہے)
اس دوران گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی معاملات سے متعلق مختلف آپشنز اور سابقہ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ مالیاتی وسائل کے لیے مختلف تجاویز اور ماڈلز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے موجودہ حکمرانی کے نظام میں عملی اصلاحات کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مالی، انتظامی اور آئینی معاملات کو مربوط انداز میں دیکھا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے عملی اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں۔ انہوں نے ورکنگ گروپ کو جامع غور و خوض کے بعد عبوری رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی معاملات پر متفقہ آئینی و قانونی حل کے لیے مزید وقت درکار ہوگا اور اس سلسلے میں وسیع مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے انتظامی و آئینی انتظام پر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے اگلے اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کو بھی مدعو کرلیا تاکہ ان کا مؤقف بھی لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی معاملات پر قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے اور فیصلوں میں وہاں کے عوام کے حقوق اور احساس مساوات کو مقدم رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواتین وحضرات! معاملہ بگڑ چکا ہے، جن کا بگڑا ہے ان کو تب پتہ چلےگا جب پانی سر تک پہنچے گا
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری
-
حنا جاوید قتل کیس ، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار
-
جام کمال کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اہم ملاقات ، تجارت، سرمایہ کاری، فضائی روابط اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ڈیجیٹل میڈیا عوام سے بروقت رابطے اور حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، حمزہ شہباز
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر، منیجر، اکاؤنٹنٹ اور مبینہ قرض خواہوں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.