سہیل آفریدی کے خلاف شیرافضل مروت کی درخواست آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

پی ٹی آئی راہنما نے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کے لیے درخواست دائرکررکھی ہے‘رکن قومی اسمبلی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا سہیل آفریدی کی نامزدگی سزایافتہ عمران خان نے کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 11 ستمبر 2026 17:53

سہیل آفریدی کے خلاف شیرافضل مروت کی درخواست آئینی عدالت میں سماعت کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر ۔2026 ) سہیل آفریدی کی وزارت اعلی کے عہدے سے برخاستگی اورعلی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کے لیے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی درخواست وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف کیس 14 ستمبر کو مقرر کیا گیا. سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے شیرافضل مروت کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی سزا یافتہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کی تھی.