راولپنڈی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، 6 باربی کیو پوائنٹس سیل

جمعہ 11 ستمبر 2026 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب (ای پی اے) راولپنڈی نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے باربی کیو پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 مقامات کو سیل کر دیا۔محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق باربی کیو پوائنٹس پر سَکشن ہُڈ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ضوابط کی انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 23 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 9 کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 12 مقامات پر تعمیل یقینی بنائی گئی۔محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق خلاف ورزیوں پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے راولپنڈی نے کہا کہ صاف ماحول، بہتر ہوا اور محفوظ خوراک کے لیے باربی کیو اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر ماحولیاتی معیار کی پابندی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :