اندرون شہر پشاور کے صرافہ بازار میں سونا بنانے والی دکان میں گیس سلینڈر دھماکہ

جمعہ 11 ستمبر 2026 21:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) اندرون شہر پشاور کے صرافہ بازار میں سونا بنانے والی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق صرافہ بازار میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکہ بند دکان میں ہوا ، جس سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلئیر کردیا۔

متعلقہ عنوان :