اپنی آخری رسومات بھارت میں چاہتی ہوں ،اپنی راکھ آسٹریا میں بیٹے کیساتھ دفن کیے جانے کی خواہش ہے، سیلینا جیٹلی
میں اپنے بیٹے کی جدائی پر دل شکستہ ہوں، اپنے دیگر بچوں کے لیے مضبوط رہنے اور زندگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں، گفتگو
ہفتہ 12 ستمبر 2026 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بچے کے قریب رہے جبکہ میں زیادہ دیر تک اپنے بچے کو اپنی بانہوں میں نہیں رکھ سکی۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے بیٹے کی جدائی پر دل شکستہ ہوں، اپنے دیگر بچوں کے لیے مضبوط رہنے اور زندگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں، شمشیر نے دنیا میں آنے کے کچھ ہی عرصے بعد مجھے چھوڑ دیا تھا لیکن میرا بیٹا کبھی میرے دل سے دور نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے آج بھی اپنے بیٹے آرتھو کی آنکھوں اور باتوں میں شمشیر کی کمی محسوس ہوتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ شمشیر اپنے بھائی اور خود کی نگہبانی کر رہا ہے۔سیلینا جیٹلی نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے ساتھ اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لیے اپنا ملک، والدین، کام اور مانوس ماحول چھوڑا اور آسٹریا آئی لیکن اب بعض اوقات مجھے عدالت کے سامنے ان جذبات کو الفاظ اور دستاویزات کے ذریعے ثابت کرنا پڑتا ہے جو ایک ماں بننے کے بعد میری زندگی کا حصہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سیلینا جیٹلی کی شادی آسٹریا کی کاروباری شخصیت اور ہوٹل مالک پیٹر ہاگ سے ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں مارچ 2012 اور 2017 میں جڑواں بیٹے پیدا ہوئے تھے تاہم ان میں سے ایک، شمشیر، پیدائشی دل کے عارضے کے باعث پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اپنی آخری رسومات بھارت میںاور راکھ آسٹریا میں بیٹے کیساتھ دفن کیے جانے کی خواہش ہے، سیلینا جیٹلی
-
بھارتی پنجابی گلوکارکی گاڑی پر فائرنگ ، واقعے میں بال بال بچ گئے
-
حرا مانی کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین برس پڑے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
-
منشیات کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 2 ملزمان کی ضمانت برقرار
-
حرا مانی کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر تنقید
-
ہانیہ عامر کے ریپ ڈیبیو، ’پابلو‘ نے دھوم مچا دی
-
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
-
سلمان خان کے دائیں ہاتھ میں ہمیشہ فیروزی بریسلٹ پہنے رہنا ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا
-
غزہ پر دستاویزی فلم نازا کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
-
کترینہ کیف کو ابتدائی دنوں میں ڈانس کے معاملے میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا
-
والد سیٹ پرکسی اداکارہ کو زیادہ میک اپ میں دیکھتے تو چہرہ دھونے کیلئے کہتے تھے، میگھنا گلزار
-
روی موہن، کینی شاہ کی ڈیٹنگ کی خبر پھر گرم، سابقہ اہلیہ کی طنزیہ پوسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.