خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، امریکا نے ایک اورپے لوڈ خلا میں بھیج دیا

جمعرات 17 ستمبر 2026 22:12

خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، امریکا نے ایک اورپے لوڈ خلا میں بھیج دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2026ء) خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں امریکا کی ایک اور پیشرفت،امریکی اسپیس فورس کا خفیہ پے لوڈ خلا میں پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیس ایکس نے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے امریکی سپیس فورس کا پے لوڈ کامیابی سے مدار میں پہنچایا، فالکن نائن راکٹ کیلیفورنیا کے وینڈن برگ سپیس فورس بیس سے روانہ ہوا،یہ امریکی سپیس فورس کے خفیہ مشنز کے سلسلے کی تیسری پرواز تھی۔راکٹ کی روانگی کے بعد فالکن نائن کا بوسٹر کامیابی سے واپس بیس پر لینڈ کرگیا،امریکی اسپیس فورس کے اس مشن کے پے لوڈ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :