Live Updates

سعودی عرب میں دہشتگردی اورقتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

جمعرات 17 ستمبر 2026 17:35

سعودی عرب میں دہشتگردی اورقتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سنگین جرائم میں ملوث ایک پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم پر دہشت گردانہ نظریات سے متاثر ہو کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کرنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور مزید افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور عدالتی ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کر دیا گیا۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات