کمشنرملتان سے چیمبر آف کامرس کی نئی منتخب باڈی کی ملاقات، شہرکی ترقی میں نجی شعبے کے تعاون کو مزید وسعت دینے پراتفاق
منگل 22 ستمبر 2026 18:20
(جاری ہے)
من و سلویٰ کے ذریعے مستحق افراد کو باعزت مفت کھانے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ہیرنگ ایڈز کے ذریعے سماعت سے محروم بچوں کو الات لگائے گئے ہیں جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کے اہم چوکوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے اب مخیر حضرات کے تعاون سے اس منصوبوں کو وسعت بھی دی گئی ہے۔
کمشنر نے کہا کہ شہری خوبصورتی، گرین بیلٹس، پارکس، چوکوں کی تزئین، صاف پانی، صحت، تعلیم اور خصوصی افراد کی سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں نجی شعبے کی شمولیت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے کاروباری ادارے اپنے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کےتحت قابلِ عمل منصوبوں کو اختیار کرکے شہر کی بہتری میں مستقل کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی ملتان کی بحالی بھی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والڈ سٹی منصوبے کے تحت تاریخی مقامات، لائبریری، فوڈ سٹریٹ، کرافٹ بازاراور دیگر شہری و ثقافتی سہولیات کی بحالی پر کام جاری ہے،جس سے ملتان کے تاریخی تشخص کے ساتھ شہریوں اور سیاحوں کے لیے نئی سہولیات پیدا ہوں گی۔کمشنر عامر کریم خاں نے چیمبر کی نئی باڈی پر زور دیا کہ وہ ملتان کی کاروباری برادری کی تجاویز کو منظم انداز میں سامنے لائے اور شہر کے بڑے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ عملی شراکت داری کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کاروباری برادری کے جائز مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔چیمبر کے نمائندگان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کو یقین دلایا کہ ملتان کی معاشی و سماجی ترقی، شہری بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں کاروباری برادری اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد علی بوگرا کا117 واں یوم پیدائش کل 10 ۔اکتوبربروزہفتہ کو منایا جائیگا
-
ڈرون کیمروں سے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار
-
ڈرون کیمروں کی مدد سے سول لائنز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار
-
ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے ایمیننس سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا‘وزیرتعلیم
-
اورنگی میں جعلی سرکاری دستاویزات بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار
-
ْکسی کو سنے بغیر اسکا سیلز ٹیکس نمبر بند کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
شوہر نوٹس نہ دے تو بھی بیوی یونین کونسل کو طلاق کی اطلاع دے سکتی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات عوام کے تحفظ کے بجائے سیاسی سرگرمیاں دکھائی دیتی ہیں،دانیال چوہدری
-
گورنر خیبرپختونخوا سے فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دے دی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا جمرود میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.