کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز
بدھ 23 ستمبر 2026 23:13
(جاری ہے)
تقریب میں وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر حفیظ خالد، پرو وائس چانسلر میر وائس کاسی، رجسٹرار بیوٹمز جمال مصطفی، ڈائریکٹر کمیونیکیشن سید دارا شکوہ امیر، ڈائریکٹر آئی سی آر ایم ایس اینڈ کوالٹی ڈاکٹر زاہد روف اور ٹیم لیڈ پروفیسر ڈاکٹر جان محمد سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
نمائش میں طلبہ اور نوجوان فنکاروں کی جانب سے بلوچستان کے منفرد جغرافیائی، ماحولیاتی اور زرعی حالات کو موضوع بناتے ہوئے مختلف تصاویر، خاکے اور پینٹنگز پیش کی گئیں۔ فن پاروں کے ذریعے صوبے میں پانی کی اہمیت، محدود آبی وسائل، پانی کے مو ثر اور ذمہ دارانہ استعمال، زرعی سرگرمیوں، لائیوسٹاک، قدرتی چراگاہوں اور ماحول کے تحفظ جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں پانی ایک انتہائی اہم قدرتی وسیلہ ہے اور صوبے کی زراعت، لائیوسٹاک، معیشت اور ماحولیاتی توازن کا براہِ راست انحصار پانی کے مو ثر انتظام اور دستیابی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے محدود وسائل کے تحفظ اور ان کے پائیدار استعمال کے لیے جدید علم، تحقیق، بہتر منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پانی کے تحفظ، قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرنا مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے فوٹوگرافی، خاکہ نگاری اور پینٹنگ جیسے تخلیقی ذرائع نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ پیچیدہ ماحولیاتی اور سماجی مسائل کو عام فہم انداز میں عوام تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں نے بلوچستان کے آبی وسائل، زراعت، لائیوسٹاک اور رینج لینڈز کی اہمیت کو منفرد اور موثر بصری انداز میں اجاگر کیا۔ شرکانے طلبہ اور نوجوان فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو تحقیق، تخلیق اور معاشرتی و ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔تقریب کے منتظمین کے مطابق آگاہی بڑھانے اور نالج مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت اس سرگرمی کا بنیادی مقصد بلوچستان کے آبی و قدرتی وسائل سے متعلق معلومات کو مو ثر انداز میں عام کرنا، متعلقہ شعبوں میں شعور اجاگر کرنا اور نوجوانوں کو صوبے کے اہم ماحولیاتی و معاشی مسائل سے جوڑنا ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا میں وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر حفیظ خالد نے اسناد تقسیم کیے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
-
1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی
-
پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
-
پنجاب سکول بیسڈ اسیسمنٹ میں کراس انویجیلیشن اورمارکنگ لازم قرار
-
میٹرک بورڈ نے 2024 کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا
-
انٹر اور فرسٹ ایئر کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن کے موضوع پر نویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
-
وزیرتعلیم پنجاب نے سکول میں انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اوربیڈمنٹن کھیلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.