ترک صدر امریکی ایف 35لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کیلئے پراعتماد

جمعرات 24 ستمبر 2026 23:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھیں اعتماد ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے ایف 35لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہوجائے گا،ٹرمپ نے پروگرام میں ہماری واپسی کیلئے مثبت رویہ ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ترکیہ واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ انھیں توقع ہے واشنگٹن اس مقصد کے حصول کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کی ایف 35لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کے حوالے سے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔