جی سی یو اورلمزمحققین نے پاکستان کی پہلی سسٹین ایبل کیمسٹری لیب کے لیے برطانوی گرانٹ حاصل کرلی
پیر 28 ستمبر 2026 14:33
(جاری ہے)
اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد روایتی لیبارٹریوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو روکنا ہے۔
اس لیب میں جدید مائیکرو ڈسٹلیشن نظام کے تحت استعمال شدہ سالوینٹس اور کیمیکلز کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں صاف کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ طلبا اور لیب سٹاف کو ماحول دوست اور محفوظ سائنسی تحقیق کی تربیت بھی دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا وژن صرف ایک لیب تک محدود نہیں بلکہ ہم ایک ایسا ماحول دوست اور کم خرچ ماڈل متعارف کروانا چاہتے ہیں جسے مستقبل میں ملک بھر کی دیگر جامعات اور تحقیقی اداروں میں بھی اپنایا جا سکے۔اس اہم پراجیکٹ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین کا اشتراک بھی شامل ہے، جن میں کوئین میری یونیورسٹی لندن کے پروفیسر کرسچین نیلسن، لمز کے ڈاکٹر غیور عباس چٹانہ، پروفیسر راجہ شاہد اشرف اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی ڈاکٹر منزہ شاہد شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری نے اس عالمی پذیرائی پر ریسرچ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کی اولین ترجیح ایسی تحقیق کا فروغ ہے جس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی سسٹین ایبل کیمسٹری لیب کا قیام ہمارے اس عزم کا عکاس ہے کہ ہم ایسی سائنس کو پروان چڑھائیں جو علم کے ساتھ ساتھ ہمارے ماحول اور وسائل کا بھی تحفظ کرے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.