ثقلین مشتاق نے داماد شاداب کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

اختلاف کو ذاتی نوعیت دینے کے بجائے ذمہ داری کے ساتھ بات کی جانی چاہیے، ثقلین مشتاق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 ستمبر 2026 11:41

ثقلین مشتاق نے داماد شاداب کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کے الزام پر خاموشی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد اور آل راؤنڈر شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ 
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق 49 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ توصیف احمد سے فون پر کبھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، سینیئروں کی عزت کرتا ہوں لیکن بات میری دیانتداری پر آئے تو جواب دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

 
ثقلین مشتاق نے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر بات چیت کے لیے توصیف احمد کو آڈیو پیغام بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں تو بہت اچھی بات ہے، کوئی بات سنیں تو اس پر ردعمل دینے سے پہلے تحقیق کرلیں اس کے بعد بے دھڑک ہو کر اپنا تجزیہ دیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کرکٹر توصیف احمد نے الزام لگایا تھا کہ شاداب خان کی سلیکشن کے لیے سابق کرکٹر نے فون کروائے تھے۔ 
انہوں نے شاداب خان کی کارکردگی پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :