پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا

منگل 29 ستمبر 2026 20:13

پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں قومی پرچم بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔عالمی مقابلے میں ملکی پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی،عسوہ نے اتنی کمر عمری میں شاندار پرفارمنس دیکر سب کے دل جیت لیے ہیں۔عسوہ مرجان اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔