ایشین گیمز 2026ء: پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستان نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 ستمبر 2026 11:26

ایشین گیمز 2026ء: پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور برانز میڈل جیت لیا۔ 
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ای سپورٹس مقابلوں میں 'پب جی' گیم میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

 

پاکستان نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ اور چین نے سلور میڈل جیتا۔ 
ای سپورٹس میں میڈل کے ساتھ پاکستان کے ایشین گیمز میں میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی۔