کاشتکار ماہ اکتوبر میں جئی کی کاشت مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

بدھ 30 ستمبر 2026 18:03

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) محکمہ زراعت نے جئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ اکتوبر میں جئی کی کاشت مکمل کرلیں ۔

(جاری ہے)

جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور ہموارزمین کاانتخاب کریں اگر زمین ناہموار ہوتو اس میں ہل چلاکر ہموارکرلیں تاکہ بارش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہواور سار کھیت یکساں طور پر مستفید ہوسکے زمین کو تین سے چار بار ہل اور سہاگاچلا کر تیار کرلیں، اچھی پیدوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ایک بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑاستعمال کریں۔\378

متعلقہ عنوان :