اسلام آباد فٹ کلبوں کے سربراہان کا یاسر صابر کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2026 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) مہران فٹ بال کلب کے صدر محمد زمان خان، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان اور راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویر احمد نے مہران فٹ بال کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر صابر کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔