این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ، رضوان پروسس فالو کریں، ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے : یونس خان

رضوان کے معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں مجھے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 اکتوبر 2026 12:23

این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ، رضوان پروسس فالو کریں، ہم بطور کرکٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اکتوبر 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے حق میں سامنے آگئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 48 سالہ یونس خان نے کہا کہ بطور کرکٹر میں محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس کو فالو کریں، ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے، محمد رضوان کے ساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا، بات کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ 
یونس خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، میرے معاملات 4 ماہ تک چلے تھے۔