شعیب اختر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی

میں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں لیکن بورڈ میں کوئی بھی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے : سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اکتوبر 2026 11:58

شعیب اختر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی خبروں پر وضاحت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2026ء ) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔ 
سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شعیب اختر سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں چیف سلیکٹر بنایا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکیں۔

تاہم شعیب اختر نے ان خبروں پر اب وضاحت پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

 

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 51 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ میں ان دنوں ہیوسٹن میں ہوں، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی میری کوئی میٹنگ ہوئی ہے، میں بالکل بھی انٹرسٹڈ نہیں ہوں، میں ایسی خبریں سن رہا ہوں کہ بڑا عہدہ لے رہا ہوں اور پیسے مانگ لیے ہیں یہ سب فیک ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں لیکن بورڈ میں کوئی بھی عہدہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔