جیٹ فیول کی قیمت میں9روپے لیٹرکا اضافہ‘فضائی ٹکٹ مہنگے ہونے کا امکان

تین دن میںجیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے. ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 اکتوبر 2026 15:50

جیٹ فیول کی قیمت میں9روپے لیٹرکا اضافہ‘فضائی ٹکٹ مہنگے ہونے کا امکان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر ۔2026 ) طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ ہو گیا ایئر لائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم تا 3 اکتوبر جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے ایئر لائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ایئر لائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹ مہنگا کرنے کا امکان ہے.