نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے،اسلام آباد ناکام ہو چکا تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کردیں. بلاول بھٹو
سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے،ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں. چیئرمین پیپلز پارٹی کا تھرکول بلاک ٹو فیز تھری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 5 اکتوبر 2026
15:38
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرکول بلاک ٹو فیز تھری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، پورا پاکستان حیران ہورہا ہے کہ تھر کہاں پہنچ چکا ہے، اسلام آباد کو بھی تھرکی طرح چلنا چاہئے. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تھر میں صحت ،تعلیم کے نظام میں ترقی ہوئی ہے، تھر میں تبدیلی کے ساتھ ترقی بھی واضح ہوئی ،تھر بلاک تھری میں2ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے کہ تھر کے کوئلے کی کوئی اہمیت ہی نہیں، آج ہم تھر کا کوئلہ استعمال کرکے1.6ارب ڈالر زرمبادلہ بچارہے ہیں. چیئرمین پیپلز پارٹی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، یہ سیاسی جماعت سندھ میں انتشار چاہتی ہے لیکن یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج آتے ہیں تو تھرپارکر کے بچے ٹاپ کرتے ہیں،تھرکو مبارکباد دینے کے بجائے یہ سیاسی یتیم نفرت کی سیاست کرتے ہیں،ہم نفرت کی سیاست دفن کردیں گے، تھر ترقی کرتارہے گاملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے،اسلام آباد ناکام ہوچکا ہے تو اسے تھرپار کروالوں کے حوالے کردیں اس موقع پر انہوں نے سندھ کی بزنس کمیونٹی کو تھر میں صوبائی حکومت کیساتھ پارٹنر شپ کی دعوت بھی دی. اس سے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول فیز تھری کا منصوبہ 100 فیصد اپنی مالی اعانت سے مکمل کیا جا رہا ہے، مقامی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی درآمدی کوئلے کے مقابلے میں سستی ہوگی مراد علی شاہ نے کہا کہ فیز تھری سے لکی الیکٹرک کا 660 میگاواٹ کا بجلی گھر تھر کے کوئلے سے چلایا جائے گا، تھر سے بجلی کی مجموعی پیداوار 1,980 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی تھر فیز تھری سےسالانہ تقریبا 220 ملین ڈالر کے اضافی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،بینظیر بھٹو نے تھر کے کوئلے کو پاکستان کے توانائی بحران کے حل کا ذریعہ قرار دیا تھا،تھر میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی جا چکی ہے.
مزید اہم خبریں
-
امریکی پوسٹل سروس کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے پاکستانی کی گرفتاری پر انعام کا اعلان
-
برٹش گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی کی شکل قرار دے دیا
-
اگر اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا، سہیل آفریدی
-
خیبرپختونخواہ میں اراکین اسمبلی کے مبینہ جوڑ توڑ کا دعویٰ
-
اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار اور نئی نسل کے رہنما ہیں، گورنر سندھ
-
ٹاول صنعت نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات سے عالمی شناخت قائم کی، گورنرسندھ
-
اسلام آباد ناکام ہوچکا تو اسے تھرپارکر کے حوالے کردیں، بلاول بھٹو
-
اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال
-
چیئرمین سینیٹ کی تنزانیہ میں بین الپارلیمانی یونین کی 153ویں اسمبلی کے موقع پر ایشیا پیسیفک جیو پولیٹیکل گروپ کے اجلاس میں شرکت
-
جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید
-
سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ
-
اساتذہ پاکستان کی فکری، سماجی اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.