میررضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر سوالات
پیر 5 اکتوبر 2026 19:28
(جاری ہے)
جسٹس عمر سیال گیسٹ ہاؤس کے عقبی حصے سے پیدل روانہ ہوئے اور جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے نرسری کی جانب گئے، جہاں سے آگے بڑھ کر اس مقام کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں 29 جولائی کو میر رضا کی لاش ملی تھی۔
کمیشن نے جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے مقامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر جسٹس عمر سیال نے نرسری کے ملازم یاسر سے فائرنگ کی آواز سننے کے بارے میں استفسار کیا۔ ملازم نے بتایا کہ اسے فائر کی آواز سنائی نہیں دی، جس پر جسٹس عمر سیال نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کوئی گملہ بھی اٹھائے تو آپ کو پتہ چل جاتا ہے، فائر کی آواز نہیں سنی وکیل جبران ناصر نے کمیشن کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر نصب کیمرے کی 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہے۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کیمرے کی ریکارڈنگ 5 گھنٹے تک نہیں ہوسکی، تاہم جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق علاقے میں کوئی بجلی کا بریک ڈاؤن نہیں ہوا تھا۔بعد ازاں جوڈیشل کمیشن نے نرسری کے قریب واٹر بورڈ کے دفتر، مسجد خضراء اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ مسجد خضراء کا دروازہ پولیس نے جسٹس عمر سیال کی موجودگی میں کلہاڑی کی مدد سے تالا توڑ کر کھولا، جہاں کمیشن نے مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔جسٹس عمر سیال نے مسجد کے موذن اور خادم سے سوال کیا کہ 28 جولائی کو مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے 5 گھنٹے کیلئے کیوں بند تھے۔ موذن اور خادم کی جانب سے لاعلمی کے اظہار پر جسٹس عمر سیال نے کہا کہ سچ سچ بتا دیں تو ٹھیک ہے، ورنہ آپ کے نام بھی میری مشکوک افراد کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔کمیشن نے واٹر کارپوریشن کالونی اور وہاں موجود سرکاری تنصیبات کا بھی معائنہ کیا، جبکہ جسٹس عمر سیال نے سرکاری عمارت پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی ہدایت کی۔میر رضا کی فیملی نے کمیشن کو بتایا کہ انہوں نے میر رضا کے قتل سے متعلق پوسٹرز لگائے تھے جو بعد میں ہٹا دیے گئے، جبکہ ایک سیاسی جماعت کے پوسٹرز وہاں موجود ہیں۔ کمیشن نے نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ سے بھی پوسٹرز ہٹائے جانے کے بارے میں پوچھا۔ گارڈ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دن کے وقت ڈیوٹی پر ہوتا ہے جبکہ رات کو دوسرا گارڈ تعینات ہوتا ہے۔ جسٹس عمر سیال نے رات کے سیکیورٹی گارڈ کا نام بھی معلوم کیا۔وکیل جبران ناصر نے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی کی، جبکہ میر رضا کے والد اور جبران ناصر نے کمیشن کو مشکوک گاڑیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ دورے کے دوران تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے جسٹس عمر سیال کو تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی، جبکہ جوڈیشل کمیشن نے شواہد کی صورتحال کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا۔دورہ مکمل ہونے کے بعد جسٹس عمر سیال نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کمیشن جائزہ لے گا کہ اسے کتنے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز فراہم کی گئی ہیں۔ مختلف نمبروں میں 33 سے 35 کیمرے سامنے آئے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں کہ کتنے کیمروں کی فوٹیجز فراہم کی گئی ہیں۔گواہ علی شاز کو دوبارہ کمیشن کے سامنے طلب کرنے کے سوال پر جسٹس عمر سیال نے کہا کہ دیکھتے ہیں، وہ بھی بہت تجربہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی افسر بہت قابل افسر ہیں اور امید ہے کہ اس کا جلد نتیجہ سامنے آئے گا، کمیشن اپنی سفارشات ضرور دے گا۔جسٹس عمر سیال نے کہا کہ خامیوں کو کمیشن دیکھ رہا ہے، اگر ہم ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے تو یہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ واقعے کو جلد بازی میں خودکشی قرار دینے یا اس کا تاثر دینے کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین خاندان سے جہاں ضرورت ہوگی وہاں وضاحت اور جوابدہی بھی طلب کی جائے گی۔ کمیشن کا مقصد مستقبل میں ایسے واقعات کی بہتر تفتیش کیلئے رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف موجود افراد اور ممکنہ گواہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور متعلقہ افراد کو کمیشن کے سامنے طلب کیا جاسکتا ہے۔جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ 28 جولائی کی شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی مبینہ 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں، کئی اہم سی سی ٹی وی ریکارڈز تاحال دستیاب نہیں، کمیشن اس معاملے کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا کہ چار پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھ گیا تھا، سلمان اکرم راجا
-
حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر
-
مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، بیرسٹردانیال چوہدری
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی ہدایت
-
عمران احمد شاہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سوئی گیس کنکشن ٹی بی ایس کا افتتاح کردیا
-
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار
-
میررضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر سوالات
-
بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھرفاؤنڈیشن ہسپتال کا دورہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے 15ویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.