Live Updates

سعودی عرب میں میزائل اورڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پرپابندی عائد

منگل 6 اکتوبر 2026 12:04

سعودی عرب میں میزائل اورڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پرپابندی عائد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں روکنے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی فلم بندی، تصاویر بنانا یا ان مناظر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کے مطابق پابندی سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی، جبکہ دفاعی نظام، میزائلوں اور ڈرونز سے متعلق حساس مناظر کی تشہیر کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات