ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمے دارایران ہے، ٹرمپ
برطانیہ سے امریکی بمبار طیارے کسی خطرے کے باعث واپس امریکا منتقل کیے گئے،گفتگو امریکا میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی بڑی وجہ عالمی سطح پر ریفائننگ کی محدود صلاحیت ہے،بیان
منگل 6 اکتوبر 2026 12:04
(جاری ہے)
امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ بیس پر موجود بمبار طیارے جن کی تعداد تقریبا 12 بی ون سمجھی جارہی ہے واپس امریکا میں اپنے ہوم اسٹیشنز منتقل کردیئے گئے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طیارے محض اتفاقا وہاں سے نہیں گئے بلکہ کچھ خطرات موجود تھے اس لیے دشمن کو موقع دینے کے بجائے طیاروں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا ان افراد کے بارے میں بھی جانتا ہے جن کی جانب سے خطرہ پیدا کیا گیا۔خطرے کی نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں امریکی صدر نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔امریکی ذرائع کے مطابق خدشہ ممکنہ تخریب کاری یا ایران کے ساتھ دوبارہ کشیدگی کی صورت میں حساس اور قیمتی طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش سے متعلق ہوسکتا ہے۔یہ پیش رفت 27 ستمبر کو فیئر فورڈ ایئربیس کے قریب تین مشتبہ گاڑیوں کی موجودگی کے بعد سامنے آئی تھی تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایئربیس محفوظ ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طیاروں کی منتقلی کو معمول کی فوجی نقل و حرکت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر میں فوجی یونٹس اور اثاثوں کی جگہ تبدیل کرنا غیر معمولی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی بڑی وجہ اب آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل میں خلل کے بجائے عالمی سطح پر ریفائننگ کی محدود صلاحیت ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکا میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ روس کی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں اور اپوزیشن جماعت کے زیر اقتدار ریاستوں میں ریفائنریوں کی بندش کو قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی سے خام تیل کی ترسیل گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نمایاں طور پر بحال ہوئی ہے اور بعض اوقات جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔صدر ٹرمپ کے بقول اس لیے امریکا میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی رسد میں کمی کی موجودہ صورتحال کو صرف آبنائے ہرمز میں خلل سے جوڑنا درست نہیں ہے۔تجارتی اعداد و شمار کے مطابق بھی اگرچہ خام تیل کی عالمی سپلائی میں بہتری آئی ہے تاہم ریفائنریوں کی بندش اور پیداوار میں رکاوٹوں کے باعث خام تیل کو پیٹرول، ڈیزل اور دیگر تیار شدہ مصنوعات میں تبدیل کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا پر بے اعتمادی کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، مسعود پزشکیان
-
ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمے دارایران ہے، ٹرمپ
-
سعودی عرب میں میزائل اورڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پرپابندی عائد
-
لندن سے شگاگو جانے والا مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
-
متحدہ عرب امارات کی شام میں اسرائیلی کھدائی اور بلڈوزنگ آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کی مذمت
-
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس: سعودی عرب کی سلامتی کے پیش فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
-
شراب کو انوکھے انداز میں زمین میں چھپاکر رکھنے کے الزام میں کویت میں ایشیائی باشندہ گرفتار
-
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سپرانٹیلی جنس فورس قائم کرنے کا اعلان
-
روس نے جیٹ ڈرون ٹیکنالوجی شمالی کوریا کو فراہم کی ، یوکرین کا دعوی
-
روسی فوجی اڈے پریوکرینی ڈرون حملہ، 2 جنگی طیارے تباہ
-
ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ریاض میں دو پاکستانی گرفتار
-
مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپ لیو نے اینتھروپک کا موقف مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.