کابل ، فائیو سٹار ہوٹل میں حملہ آور داخل ہوگئے

جمعہ 21 مارچ 2014 03:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے فائیو سٹار ہوٹل میں حملہ آوروں کے داخل ہونے اور فائرنگ کے ساتھ دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔برطانو ی نشریاتی ادارے کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کم از کم دو مسلح شخص ہوٹل میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کے پاس پستول ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق افغان سپیشل فورسز کے اہلکار بھی ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

علاقے میں موجود عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے خصوصی دستوں نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہوا ہے جو کہ صدارتی محل اور اہم وزارتوں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یاد رہے کہ کابل کا ہوٹل شہر کی محفوظ ترین جگہوں میں سے ایک ہے جو غیر ملکی شہریوں اور امیر افغان شہریوں میں بہت مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :