لکھی غلام شا ہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ، اندھا دھند فائرنگ ، ماں ، بیٹی اور پا نچ بیٹے جاں بحق ، قائم علی شاہ نے ضلع شکار پور کے لکی غلام شاہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ، ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم

پیر 31 مارچ 2014 06:26

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)لکھی غلام شا ہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ، اندھا دھند فا ئرنگ ، ماں ، بیٹی اور پا نچ بیٹے جاں بحق ، ایک خا تون زخمی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب تحصیل لکھی غلام شاہ کے گا ؤں کا رو کلر میں مسلح افراد کے ایک گر و ہ نے جدید ہتھیا روں سے ایک شخص حسین بخش ما رفانی کے گھر میں گھس آئے اور گھر میں گھستے ہی اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ما لک مکان کی بیوی مسمات پناہ خا تون ، بیٹی مسمات عابد ہ اور پا نچ بیٹے امام الدین ،ارشاد ، ندیم ، مقیم اور ٹکا خان مو قع پر گو لیاں لگا نے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خا تون مسمات سکینہ زخمی ہو گئی مسلح افراد فا ئرنگ کر نے کے بعد با آسانی فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی شکا رپور الطا ف لغا ری پو لیس کی بھا ری جمعیت سمیت جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لیے شکا رپور کے سول اسپتال پہنچائیں جہاں سے نعشیں پو سٹ ما رتم کے بعد ورثا ء کے حوا لے کر دی گئی ہیں واقعہ کے بعد علا قے میں صو رتحا ل کشیدہ ہو گئی اور خو ف و ہراس پا یا جا تا ہے پو لیس کے مطابق واقعہ علا قے میں ما رفا نی قبیلے کے دو گرو ہوں میں جا ری دیرینہ تنا زعہ کا شا خسانہ بتا یا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضلع شکار پور کے لکی غلام شاہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 07 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری طور پر گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس المناک واقعے پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔