24 گھنٹوں میں تمام محصور پاکستانیوں کا انخلاء ہو جائیگا، سر تاج عزیز،یمن کے ہمسائے ممالک کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے ،انخلاء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،سفارت خانہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے،مشیر برائے خارجہ امور

اتوار 29 مارچ 2015 01:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یمن میں محصور تمام پاکستانیوں کو24 گھنٹے کے اندر محفوظ انخلاء ہو جائے گا ،انشاء اللہ تمام شہری خیریت سے پاکستان پہنچ جائیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں مجموعی طور پر 300 ہزار کے قریب پاکستانی محصور ہیں جو مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں ،پاکستانی سفارت خانہ ان پاکستانیوں شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کو ایک جگہ ہی جگہ پر اکٹھا کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ یمن کے شہر عدن میں رہنے والے پاکستانیوں کو جپوتی کے ذریعے نکالا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ صنعاء میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور یمن کے تمام ہمسایہ ممالک سے بھی رابطے کررہے ہیں تا کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کا انخلاء محفوظ طریقے سے کیا جاسکے اور اس حوالے سے بات چیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے انخلاء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :