ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے لیے امریکہ کی وارننگ

امریکا اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے سے دریغ نہیں کرے گا،وزیرخزانہ

بدھ 17 اپریل 2024 11:38

ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے لیے امریکہ کی وارننگ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسرائیل پر ایران کے حملے اور غزہ، لبنان، یمن اور عراق میں عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد کے، خطے اور اس سے باہر، دور رس اقتصادی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن میں کہی ۔جینٹ ییلن نے کہا کہ محکمہ خزانہ ایرانی حکومت کی بدنیتی اور عدم استحکام پیدا کرنیکی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے، پابندیوں کا اپنا اختیار استعمال کرنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔