خانیوال،انسانیت سوز واقعے میں جنونی شخص کا بھابی کو چارپائی سے باندھ کر بدترین تشدد ،پانچ کروڑ آبادی میں ایک دو واقعات کا سامنے آنا انوکھی بات نہیں،رانا ثناء اللہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:07

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء) خانیوال میں انسانیت سوز واقعے میں جنونی شخص کا بھابی کو چارپائی سے باندھ کر بدترین تشدد کیا جبکہ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانچ کروڑ آبادی والے پنجاب صوبے میں ایک دو خواتین پر تشدد کے واقعات کا سامنا آنا کوئی انوکھی بات نہیں ۔انسانی حقوق تنظیم کی رہنما فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ خواتین میں آئے روز تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق خانیوال کے شہری نے اپنی بھابی کو کئی دن سے چارپائی سے باندھ کر تشدد کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

ہمسایہ کی نشاندہی پر انہیں چھڑا دیا گیا جبکہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا ایسی خبروں کی نشاندہی کریں ہم سب نے معاشرے کی برائیاں دور کرنا ہے میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں ایسے واقعات پانچ کروڑ کے آبادی والے صوبے میں ایک دو واقعات ہو سکتے ہیں ایسے واقعات کا حل مایوسی میں نہیں ہونا چاہئے حکومت خواتین سے متعلق قانون بلز پر عملدرآمد کر رہے ہیں فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی کوئی نئی بات نہیں ہے حکمران خواتین سے متعلق خواتین پر عملدرآمد سے کترا رہے ہیں خواتین کو خود اپنے حقوق کے لئے آگے بڑھنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :