پاکستان کیلئے زیرو، بی پی ایل میں ہیرو، آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں باولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، عامر نے واپسی کا راستہ دکھایا

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:01

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء)قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کوئی خاصی کارکردگی تو نہ دکھا سکے لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں باولرز کیلئے زلزلہ ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی سہلٹ سپر سٹارز کی جانب سے بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے اورباولر پر قہر بن کر نازل ہوئے، آفریدی 41 گیندوں پر 4 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیلیکن چٹاگانگ وائیکنگ کی جانب سے کھیل رہے پاکستانی باولر محمد عامر کی جادورئی گیند کا سامنا نہیں کر سکے اور بولڈ ہو کر واپس پولین لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :