لاؤس ، بم دھماکہ ، 2 چینی شہری ہلاک ، ایک زخمی

منگل 26 جنوری 2016 09:51

لاؤس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) لاؤس میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاؤس میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین صوبہ ایگزسابون کے پہاڑی علاقے میں سفر کر رہے تھے اس دوران بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :