داعش نے پیرس پر حملہ کرنے والوں کی ویڈیو جاری کر دی

منگل 26 جنوری 2016 09:54

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) دولت اسلامیہ نے پیر س پر حملہ کرنے والوں کو ویڈیو جاری کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو یں نظر آنے والی تصاویر میں ایک شخص عبدالحمید اباعود سے بھی مشہابت رکھتا ہے جنہیں پیرس میں حملوں کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے جہادیوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے گزشتہ سال نومبر میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث افراد میں سے کچھ کی ویڈیو جاری کی ہے اس ویڈیو میں ان مشتبہ حملہ آوروں کو مشرق وسطی میں دکھایا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے افراد میں سے تو کی شکلیں مشتبہ حملہ آوروں سے ملتی ہیں ویڈیو میں 13 نومبر کو حملوں کا نشانجہ بننے والے مقامات کے نام بھی دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :