جنوبی کوریا کا جاپان اور امریکہ کی اعلی سطحی عسکری قیادت کے ساتھ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے جوہری تجربے بارے ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

منگل 26 جنوری 2016 09:54

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا آئندہ ماہ شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے بارے امریکہ ، جاپان اور سیول کی اعلی سطحی فوجی قیادت کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ترجمان جیون ہاکیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ امریکہ ،جاپان اور سیول کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے درمیان آئندہ ماہ مذاکرات کے انعقاد کے لئے بات چیت اور اس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ تینوں فریقین ویڈیو کانفرنس پر غور کر رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کانفرنس کی تفصیلات اور وقت کا تعین نہیں ہو سکا واضح رہے کہ سیئول ، واشنگٹن اور ٹوکیو کے درمیان فوجی تعاون کا اس وقت آغاز ہوا تھا جب پیانگ یانگ نے 6 جنوری کو ہائیڈروجن بم دھماکہ کرنے کا دعوی کیا ۔

متعلقہ عنوان :