نئی دہلی ،کالا قانون آفسپا کیخلاف سراپا احتجاج آئرم چنو شرمیلا کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج

جمعرات 3 مارچ 2016 10:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست منی پور کی آئرن لیڈی اور حقوق انسانی کی کارکن آئرم چنوشرمیلا کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،شرمیلا گزشتہ 15 سال سے کالے قانون آفسپا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ،بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق منی پور کی آئرن لیڈی نے سن 2000 میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی جب امفال کے قریب آسام رائفلز کے اہلکاروں نے ایک بس کو روک کر 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،افسپا قانون کے باعث ان اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے شرمیلا نے اپنی دیگر ساتھی کارکنوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال شروع کی اس دوران اس کو متعدد بار حراست میں بھی لے لیاگیا ،بھارتی حکومت کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم نہ کرنے پر شرمیلا کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے قیدیوں کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے ناک کے راستے زبردستی خوراک دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :