شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا تو ملک کے خلاف نئی پابندیوں سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں گے ، امریکہ

جمعرات 28 اپریل 2016 10:22

سیول/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے مزید میزائل کا تجربہ کیا تو اس کے خلاف نئی پابندیاں یا سیکیورٹی اقدامات سمیت دیگر آپشن کے استقبال پر غور کیا جائے گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا ایسے اقدامات سے باز رہے جو خطے می اشتعال انگیزی کا باعث ہوں انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے مزید میزائل یا جوہری تجربات کئے تو اس کے خلاف نئی پابندیوں سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کو دیکھتے ہوئے یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ملک کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ بیانگ یانگ کو خطے استحکام کے لئے مثبت رویئے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :