ایڈز کی ادویات کے لیے اے ٹی ایم جیسی مشین متعارف

منگل 19 جولائی 2016 10:50

ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)جنوبی افریقہ کی شہر ڈربن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مقصد ایڈز کے خاتمے کی لیے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لانا ہے۔عالمی سطح پر ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس وقت بھی دنیا بھر میں تین لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ایڈز کا موجب بننے والے وائرس ایچ آئی وی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں تنبیہ کی گئی تھی کہ کچھ علاقوں میں اس مرض کے پھیلنے کی شرح دوبارہ بلند ہوئی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں ایڈز کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔ڈربن میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں اے ٹی ایم جیسی مشین متعارف کروائی جائے گی جس کے ذریعے اینٹی ریٹرووائرل ادویات حاصل کی جا سکیں گی۔اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس مشین سے ایڈز کے ادویات حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہوگا جتنا اے ٹی ایم سے نقدی نکالنا۔

متعلقہ عنوان :