ملیر جیل کراچی، ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قیدی کی چھلانگ لگا کر خودکشی

منگل 19 مارچ 2024 21:40

ملیر جیل کراچی، ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قیدی کی چھلانگ لگا کر خودکشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تفتیش کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے باعث ذہنی دباو کا شکار تھا۔وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔