طوفان ’میرانتی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا،9زخمی

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:46

تائپی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )گرج چمک، بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ طاقتور سمندری طوفان میرانتی تائیوان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، ساڑھے 6لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں نو افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

طوفان 227کلومیٹر رفتار کی ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تائیوان کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، چھتیں اڑ گئیں، بھاری بھرکم ٹرک الٹ گئے۔

طوفان کے باعث دس میٹر بلند لہروں سے ساحلی علاقہ زیر آب آگیا، ساحلی علاقوں میں لنگر انداز کارگو بحری جہازوں کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر ہیں بند جبکہ اندرون اور بیرون ملک تین سو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :