نوشہرہ ، نوازشریف ہمیں سبق سکھانے کی بجائے صوبے کو حقوق دیں،،پرویز خٹک
صوبائی حکومت سی پیک اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کررہی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نوشہرہ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت
پیر 7 نومبر 2016 12:21
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا سمیت تمام چھوٹے صوبوں کوان کا جائزحق دے۔وزیراعظم نوازشریف ہمیں سبق سکھانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بجائے صوبے کے عوام کو اُن کے حقوق دیں۔صوبائی حکومت سی پیک سمیت اپنے تمام حقوق کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کررہی ہے۔یہی آپشن ہمارے پاس کھلا ہے۔
ہم صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں اور نہ کوئی اس غلط فہمی میں رہے ۔ موٹر وے حادثے میں مصری بانڈہ کے زخمیوں کے بہترین اور مفت علاج معالجہ کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں وہ نوشہرہ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کررہے تھے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی چاہتے ہیں اور وفاق ہمارے راستے میں روڑے اٹکارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں تمام معاہدوں کے باوجود وفاق لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔
میگا پراجیکٹ میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ خود وزیراعظم نوازشریف نے جو اعلانات کئے ہیں ان کو سالانہ ترقیاتی پروگرا م میں سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ چھوٹے صوبوں میں محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غیر قانی اور غیر آئینی اقدام نہیں اٹھا اور ہمارے پرامن جلوس پر حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے ڈنڈے برسائے، آنسو گیس استعمال کی اور ہمارے راستے روکے گئے ہمارے پاس عدالت جانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ اسی طرح سی پیک میں وزیر اعظم نوازشریف نے آل پارٹی کانفرنس میں تمام دینی اورسیاسی جماعتوں اور میڈیا کے سامنے اعلان کیاتھا کہ مغربی روٹ کوتمام مراعات دئیے جائیں گے جو سنٹرل کوریڈورکودئیے جارہے ہیں لیکن معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔انہوں نے موٹر وے حادثے پر رنج و غم کااظہار کیا اور کہا کہ انھوں نے پنجاب میں متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا اور صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور صوبائی سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ پشاور اور مردان میں زیر علاج مریضوں کابہتر سے بہتر اور مفت علاج کویقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مالی امداد پر بھی ضرور غورکرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 7 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ : پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی، ایک رکنی کمیشن کے سربراہ کا اعلان کا بھی امکان
-
سی پیک منصوبہ٬٬خیبرپختونخواحکومت کاپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ
-
آرمی چیف کا کھاریاں اور گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ
-
کوئٹہ، گڈانی میں جہاز میں آتشزدگی اور دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد23 تک پہنچ گئی
-
ملک اور صوبہ کے پی کے محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ اقبال ظفر جھگڑا
-
مر کز مغر بی رو ٹ کے حوالے سے ٹر خانے کی بجائے دو ٹوک مو قف دے،سراج الحق
-
پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا،اایاز صادق
-
بھارتی سفارتکاروں کی منفی سرگرمیاں حد سے بڑھنے پر انہیں واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے،طارق فاطمی
-
اقتصادی راہداری کا پہلا قافلہ ژوب پہنچ گیا،آج کوئٹہ روانہ ہوگا
-
سیالکوٹ،زیر دفاع خو اجہ محمدآصف کی کھلی کچہری،عوام سے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری
-
ن پارٹی عہدوں کی تقسیم کے حوالہ سے بھی حکومتی جماعت میں واضح اختلافات کھل کر سامنے آگئے
-
سعودی عرب نے عمرہ فیس ختم کر دی
-
بھارتی عدالت نے اداکار آدتیہ پنچولی کو ایک سال قید کی سزا سنادی
-
فرانس، کمپنی پر اوقات ختم ہونے کے بعد اپنے ملازمین سے رابطہ اور ان کی نجی زندگی میں خلل نہ ڈالنے کی پابند عائد، نیا قانون منظور
-
بھارت ، سموگ سے نئی دہلی میں 1700 سے ز ائد سرکاری سکول بند،ڈومیسٹک کرکٹ میچ بھی روک دیا گیا
-
سست روی کے باوجود عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی
-
عراق، دو خودکش حملوں میں دو درجن کے قریب افراد ہلاک ،49زخمی
-
یمن، منحرف صدر علی صالح راہ راست پر آ گئے، امن روڈ میپ قبول کرنے کا عندیہ دیدیا
-
مصری پاوٴنڈ مزید گر گیا،ایک ڈالر 16 کا ہوگیا
-
پارلیمنٹ بریگزٹ پر برطانوی عوام کی رائے کا احترام کرے، وزیر اعظم ٹریزا مے
-
جاپان اور بھارت میں سول جوہری معاہدہ اگلے ہفتے میں طے پا جائے گا
-
حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،پرویزمشرف
-
نوشہرہ ، نوازشریف ہمیں سبق سکھانے کی بجائے صوبے کو حقوق دیں،،پرویز خٹک
-
کراچی، رینجرز مخالف پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کا سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا اعلان
-
بلاول بھٹو زرداری گیارہ نومبر کو لاہور پہنچیں گے
-
کراچی، شہر قائد میں یومیہ 98 موبائل چھیننے کی وارداتیں ہوتی ہیں
-
ونڈ انرجی سے آئندہ 2 سال میں بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی
-
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس
-
رائے ونڈ ، کرپٹ سرکاری اور غیر سرکاری عناصر نے پنجے گاڑھ دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.