شام میں ترک طیاروں کی بمباری سے داعش کے 20 جنگجو ہلاک

حملوں میں اس گروپ کی سات عمارات اور ایک دفاعی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:19

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء )ترک جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے شمالی حصے میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 20 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں میں اس گروپ کی سات عمارات اور ایک دفاعی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک فوج نے اپنے حامی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر اپنی سرحد کے قریبی علاقے سے داعش اور کرد باغیوں کو پرے دھکیلنے کے لیے آپریشن کا آغاز رواں برس 24 اگست کو کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :