وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے پبلسٹی پلان کی منظوری دے دی
جمعہ 16 دسمبر 2016 11:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے پبلسٹی پلان کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد عوام کو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔وہ وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں محکمہ اطلاعات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبائی وزراء عنایت الله اور محمود خان، مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی، سیکرٹری اطلاعات طاہر حسن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے محکمہ اطلاعات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے عام لوگوں کی فلاح کیلئے تعلیم ، صحت، مقامی حکومت میں صوبائی حکومت کی قانون سازی ، اصلاحات اور اقدامات کی بھر پور تشہیر کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور ہر سرکاری ادار ے میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔اداروں کو سیاست سے پاک کیا اور انہیں صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ پبلسٹی پلان کے ذریعے سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت کا تقابلی جائزہ کرکے عوام کو موجودہ حکومت کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کا کلچر متعارف کروایا اور سسٹم کو عوام کی توقعات کا آئینہ دار بنایا۔پرویز خٹک نے مالی نظم وضبط اور وسائل کے ضیاع کے بارے میں حکومت کے اقدامات کی مناسب تشہیر پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو آگا ہ کیا جائے کہ آج کا خیبر پختونخوا ماضی سے کتنا مختلف ہے اور موزانہ کرکے صحیح اور غلط کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بہتر مالی نظم و ضبط کے ذریعے فنڈز کو عوامی فلاح وبہبود کیلئے مختص کیا گیا اورعوام واضح فرق محسوس کر رہے ہیں جس کے بارے میں بھرپور تشہیر اور آگہی وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے ان کی زندگی پر کیا مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ریکارڈ قانون سازی اور اصلاحات نے فرسودہ نظام کو یکسر تبدیل کر دیا ہے نظام میں شفافیت لائی گئی ہے جس سے بہتر طرز حکمرانی وجود میں آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تشہیری منصوبہ محض حکومتی اقدامات کی تعریف تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ عوام کو تصویر کے دونوں رخ دکھانے چاہئے تاکہ وہ حقائق کی تہہ تک پہنچ سکیں اور اچھے برے کو جانچ سکیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 16 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
حویلیاں طیارہ حادثہ،جاں بحق 20افراد کی لاشیں پمز ،سردخانے میں موجود
-
سنٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس
-
پاک فضائیہ نے ائیرکموڈور ملک فہیم اللہ کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا
-
ایف 9- پارک میں دوست ملک چین کی جانب سے فراہم کردہ سولر لائٹ پلانٹ کی قلیل مدت میں تنصیب قابل ستائش ہے، اسحاق ڈار
-
پانامہ لیکس پر عدالت سے مایوسی ہوئی ،سراج الحق
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے پبلسٹی پلان کی منظوری دے دی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ، ہر روزنیا ریکارڈ
-
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نیکا حکم
-
جنوبی جرمن ریاست باویریا اور آسٹریا کے درمیان ہائے وے پر جرمن پولیس نے ناکے لگا لیے
-
بھارت، ریاست منی پور میں نکسل باغیوں کا حملہ
-
شام میں ترک طیاروں کی بمباری سے داعش کے 20 جنگجو ہلاک
-
چین نے متنازعہ جزائر میں ہتھیاروں کا نظام نصب کر دیا ہے ، امریکی تھنک ٹینک
-
شام میں داعش نے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا ہے ، امریکہ
-
شام ، حلب میں حکومتی فورسز کی تازہ پیشرفت ، مشرقی ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ، سینکڑوں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے
-
جرمنی سے افغان باشندوں کی واپسی، درجنوں کابل پہنچ گئے
-
کولوراڈو کے ضلعی اسکول کے اساتذہ کو ہتھیار رکھنے کی اجازت
-
فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ،نواز شریف
-
سانحہ کوئٹہ،انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کر دی
-
پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان کی مذمت
-
قومی اسمبلی،تحریک انصاف نے وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی
-
وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی فلور پر بولے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،حکومت کا قومی اسمبلی میں اقرار
-
معروف نعت خواں جنید جمشید کی نماز جناہ ادا کردی گئی
-
ای سی سی اجلاس، سٹیل ملزکے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ،انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے لئے فنڈزکی منظوری
-
سینیٹ ،قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک پیش
-
روہنگیا مسلمانوں کے گروپ کی سربراہی کرنے والے لوگوں کا تعلق سعودی عرب اور پاکستان سے تھا ، آئی سی جی
-
وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تقریب میں شریک شخص کا وزیراعظم سے مکالمہ
-
سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا ،حکمران کئی مکتی باہنی تنظیموں کو دودھ پلا رہے ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری
-
فاروق ستار کاتبلیغ پر جانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.