ایران، موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین گرفتار
پیر 16 جنوری 2017 11:51
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء) یرانی پولیس نے ملک کے مغربی شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان خواتین کی تصاویر سماجی میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی اور مذہبی حکام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کا کہنا ہے کہ دیزفل شہر سے دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار علی الہامی نے ان پر ایک ایسے "غیر مناسب" عمل کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا جو ملک کی "مذہبی اقدار" کے خلاف ہے۔
ارنا نے الہامی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے دو خواتین کی ایک پارک میں مرد تماشائیوں کے درمیان موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سامنے آنے والے شکایات کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا حکم دیا۔(جاری ہے)
ایران میں خواتین کے کھلے عام موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کے ٹی وی پروگرام 'ٹیبلٹ' کی میزبانی کرنے والی ایران کی ایک صحافی مسیح علی نڑاد نے اس واقعہ کی تصاویر اور وڈیو اپنے فیس بک صفحہ اور انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر جاری کی ہیں۔
موبائل فون سے بنائی گئی اس 37 سیکنڈ کی وڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین نظر آتی ہیں اور ان کے پیچھے کچھ مرد بھی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور انہیں دیکھنے والے لوگ ان پر آوازے کس رہے ہیں۔کچھ سیکنڈ کے بعد وڈیو میں خواتین کو مردوں کے ایک گروپ کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جو اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر بناتے نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد یہ خواتین وہاں سے چلی جاتی ہیں اور وڈیو یہاں پر ختم ہو جاتی ہے۔اس کے بعد کیا ہوا وہ وڈیو سے واضح نہیں ہوتا ہے۔علی نژاد کے فیس بک صفحہ پر بعض لوگوں نے مرد تماشائیوں کی (ان خواتین کو) ہراساں کرنے کی طرزعمل پر تنقید کی جبکہ بعض نے ان خواتین کو گرفتار کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایران میں عورتوں کے ساتھ ہونے والے جبر کا مظہر قرار دیا۔ایران میں تمام خواتین پر موٹر سائیکل چلانے کی پابندی نہیں ہے۔ بھناز شفیعی ان خواتین میں شامل تھیں جنہیں 2015 میں موٹر سائیکل ریس میں حصہ لینے کے لیے مخصوص ٹریک پر موٹر سائیکل چلانے کی سرکاری طور پراجازت دی گئی تھی۔اسی سال مارچ میں ایرانی اخبار جام جم میں ان کی وہ تصاویر شائع ہوئیں جن میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظر آئیں۔ اْس وقت بھناز نے برطانیہ کے موقر اخبار گارڈئین کو بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ انہیں موٹر سائیکل چلانے کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت مل جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پاک فوج نے قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کی ذمہ داری جوانوں کو سونپ دی
-
صدر وفاق مولانا سلیم اللہ خان طویل علالت کے بعد رحلت فرماگئے
-
بلوچستان:بغیر اجازت گھومنے پھرنے پر9چینی باشندوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
-
شریف خاندان کی صلاحیت صرف پیسہ ہے ،شیخ رشید
-
امیرقطر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ التھانی خصوصی دورہ کے لیے نورپورتھل پہنچ گئے، سخت سیکورٹی انتظامات
-
سیالکوٹ،مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان گرفتار
-
کلرکہار،تین افراد سعودی عرب میں بنا کسی جرم کے جیل میں قید لواحقین سراپا احتجاج بن گئے
-
سوشل میڈیا پر آشنائی کابھیانک انجام نکلا،لڑکی نے انجینئرقتل کراکر رقیب سے شادی کرلی
-
آرمی چیف کا افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کردیا
-
کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں کپتان نواز شریف ہوں گے ‘ عمران خان
-
نیول چیف محمد ذکاء اللہ کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس سے ملاقات
-
فو جی عدالتوں کی مدت میں تو سیع کے حق میں نہیں ، اے پی سی بلائی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،قمر زمان کائرہ
-
پاک بحریہ کی کارروائی، حادثے کا شکار کشتی کے18ماہی گیروں کو تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ڈوبنے سے بچا لیا
-
طالبان کے ترجمان وزیر داخلہ سارا دن جھوٹ بولتے اور غلط بیانی کرتے نظر آتے ہیں، خورشید شاہ
-
2016ء میں چین پاکستان تعلقات نئی بلندیوں پرچلے گئے ،سی پیک میں جوملک شامل ہونا چاہے ہوسکتاہے ،سرتاج عزیز
-
سینیٹر رحمان ملک براستہ برطانیہ امریکہ کیلئے روانہ
-
امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے سنگین نتائج نکلیں گے،فرانس کا انتباہ
-
جنوبی بحیرہ چین میں روکا گیا تو جنگ چھڑ سکتی ہے‘ریکس ٹلرسن
-
ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر امریکہ میں خواتین کے ملین مارچ کی تیاری
-
مشرقی شام میں داعش کے حملے، 30 ہلاک
-
امریکا کی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پرگاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت
-
امریکا میں مسجد کو آگ لگانے کا واقعہ، ایک شخص گرفتار
-
ایران، موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین گرفتار
-
افغان حکام کا مشرقی ضلع سے داعش کو پسپا کرنے کا دعویٰ
-
یمن سے سعودی سرحدی علاقے میں گولہ باروی ،ایک اہلکار جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.