شریف خاندان کی صلاحیت صرف پیسہ ہے ،شیخ رشید

نوازشریف اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،20کروڑعوام نوازشریف سے چھٹکاراچاہتے ہیں عوامی تحریک پہلی باردھرنادینے جارہی ہے،وقت آنے پردھرنے کی تاریخ دونگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ شریف خاندان کی صلاحیت صرف پیسہ ہے ،نوازشریف اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،20کروڑعوام نوازشریف سے چھٹکاراچاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس دن نوازشریف سچ بولیں گے وہ ان کی سیاست کاآخری دن ہوگا،شریف خاندان کی صلاحیت پیسے سواکچھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں ،نوازشریف لوگوں کوخریدتے ہیں ،بیس کروڑعوام نوازشریف سے چھٹکاراچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ فلیٹس قطری شہزادوں کے نہیں بلکہ شریف فیملی کے ہیں ۔آئی سی آئی جے بھی کہتی ہے کہ فلیٹس شریف فیملی کے ہیں ۔پانامہ لیکس کیس کاجوبھی فیصلہ آیاہم قبول کریں گے۔عوام جانتے ہیں یہ لند ن کے فلیٹس نواز شریف کے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک پہلی باردھرنادینے جارہی ہے اوروقت آنے پردھرنے کی تاریخ کااعلان کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگر دھرنے میں عوام نے ساتھ نہ دیا تو سیاست سے الگ ہوجاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :