سوشل میڈیا پر آشنائی کابھیانک انجام نکلا،لڑکی نے انجینئرقتل کراکر رقیب سے شادی کرلی

پولیس نے ملزمان کو کال ڈیٹا سے ٹریس کرکے جوڑے کو گرفتار کرلیا ، آلہ قتل برآمد کرلیا

پیر 16 جنوری 2017 11:27

اوچشریف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)سوشل میڈیا پر آشنائی کابھیانک انجام نکلا،لڑکی نے انجینئرقتل کرواکر رقیب سے شادی کرلی،پولیس نے ملزمان کو کال ڈیٹا سے ٹریس کرکے جوڑے کو گرفتار کرلیا ، آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ پرانا ساہیوال کی رہائشی ایم فل کی طالبہ ملزمہ وحیدہ اوربھکر کے ذیشان کی سوشل میڈیاپردوستی ہوئی ،ذیشان اوچ شریف میں نجی تعمیراتی کمپنی میں بطور سپروائزر ملازم تھا،دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کے وعدے کئے،اس دوران دونوں ملتے بھی رہے، ایک ماہ قبل ذیشان نے شادی سے انکار کیا توملزمہ نے اپنے دوسرے دوست وقاص جو اس سے شادی کا خواہشمند تھا کے سامنے شرط رکھی کہ اگروہ ذیشان کو قتل کردے تو وہ اس سے شادی کرلیگی۔

ملزم وقاص اسلحہ سمیت اوچ شریف آیا اور ذیشان کو مبینہ طور پرقتل کر کے فرار ہو گیا اور دونوں نے شادی کرلی، تھانہ اوچ شریف پولیس نے کال ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کوٹریس کرکے ملزم جوڑے گو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔

متعلقہ عنوان :