گگومنڈی, بنگلوں پرکام کرنے والی ایک اورطیبہ ظلم کاشکار بن گئی

پیر 27 مارچ 2017 23:33

گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) بڑے بڑے بنگلوں پرکام کرنے والی ایک اورطیبہ ظلم کاشکار بن گئی۔نواحی گائوں کے سلیم کی 12سالہ بیٹی کوصدیق وغیرہ نے لاہورڈیفنس میں ایک کوٹھی پر چھ سال قبل ملازمہ رکھوایاتھاجہاں سے صدیق وغیرہ نے اسے غائب کردیا۔چھ سال سے کرن شہزادی کووالدین سے ملنے نہیں دیاجارہا۔

پوچھنے پربتایاگیاکہ کرن شہزادی یہاں سے بھاگ گئی ہے۔اپنی بیٹی کی تلاش کی خاطرمکان اورگھرکے برتن تک بیچ دئیے ہیں۔محمدسلیم اس کی بیوی فریادبی بی اپنے بچوں سمیت پریس کلب پہنچ گئے۔چیف جسسٹس آف پاکستان،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب سے کرن شہزادی کوبازیاب کروانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں197۔ای بی کے رہائشی محنت کش محمدسلیم ،اس کی بیوی فریادبی بی نے صحافیوں کوبتایاکہ چھ سال قبل محمدصدیق سکنہ11/12Lچیچہ وطنی،محمداکرم اور اس کی بیوی گڈی چھ سال قبل میری 12سالہ بیٹی کرن شہزادی کواپنے ساتھ لاہور لے گئے ۔

(جاری ہے)

صدیق وغیرہ نے مجھے بتایاکہ کرن شہزادی کوڈیفنس میں ایک وکیل کے گھرملازمہ رکھوادیاہے۔ایک ماہ بعدجب ہم اپنی بیٹی کوملنے ڈیفنس میں وکیل کے گھرگئے تواس نے بتایاکہ صدیق وغیرہ اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ صدیق ،اکرم وغیرہ سے پوچھاگیاتوانہوں نے کہاکہ کرن شہزادی بھاگ گئی ہے۔محمدسلیم نے بتایاکہ اس سلسلہ میں میں نے متعددبارتھانہ ڈیفنس میں تحریری درخواستیں دی ہیں لیکن ملزمان اپنااثرورسوخ استعمال کرکے پولیس کوکاروائی سے روک لیتے ہیں۔

محنت کش سلیم اس کی بیوی فریادبی بی نے روتے ہوئے بتایاکہ اپنی بیٹی کی تلاش کی خاطراپنامکان اورگھرکاسامان تک بیچ دیاہے۔انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے چیف جسسٹس آف پاکستان،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی بازیاب کروائی جائے۔