اے این ایف کی 20کاروائیوں میں 12ارب80کروڑ روپے مالیت کی 11.6ٹن منشیات برآمد ، 20منشیات اسمگلرگرفتار
پیر 27 مارچ 2017 23:55
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق ،مذکورہ منشیات کسی دیگرگروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی، اور بعد ازاں، کسی نامعلوم مقام پر اسمگل کی جانی تھی۔
اے این ایف راوالپنڈی نے ہٹیاں بس اسٹاپ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار صابر حسین نامی مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 1.2کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری کاروائی کے دوران سنجوال چوک، اٹک کے قریب اٹک کے رہائشی جواد علی نامی ملزم کے قبضے سے 1.1کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راوالپنڈی نے جوتیال بس اسٹاپ، گلگت کے قریب کی گئی کاروائی کے دوران داسو کے رہائشی نذیررحمت اور کوہستان کے رہائشی لیا قت علی نامی ملزمان کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف لاہور نے فورٹ مونرو، کوہ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کے قریب لاوارث بوری کوتحویل میں لے کربوری میں موجود830کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، جوکہ اطلاعات کے مطابق،اے این ایف سے بچانے کی غرض سے گاڑی سے اتاری گئی تھی۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے لاہور ائرپورٹ کارگو سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سی870گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ مذکورہ پارسل گوجرانوالہ کے رہائشی عثمان کی طرف سے بک کیا گیا تھا اور برمنگھم موجود عدنان نامی ملزم نے وصول کرنا تھا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے وزیر آباد روڈ، سیالکوٹ کے قریب کی گئی کاروائی کے دوران سیالکوٹ کے رہائشی محمد عظیم کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے فیصل آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے صوابی کے رہائشی سکندر ذیب کے ہاٹ پاٹ سے 750گرام ایمفیٹا مین بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ائیر عریبیہ کی پرواز سے سعودی عرب روانہ ہور ہا تھا۔ پانچویں کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ سے مظفر آباد کے رہائشی محمد فراز کے قبضے سے 330گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو کہ ملزم کے سامان میں چھپائی گئی تھی۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے پنجاب رینجرز کی مدد سے برکی پل، بی آر بی کنال، برکی روڈ، لاہور کے قریب ایک ہنڈا سوک کارکو روک کردوران تلاشی اسمیں چھپائی گئی 5کلوگرام ہیروئن بر آمد کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی چودھری محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف پشاور نے پشاور ائرپورٹ سے چارسدہ کے رہائشی تاج ولی نامی ملزم کے قبضے سے 960گرام ایمفیٹامین برآمد کرے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم قطر ائرویز کی پرواز نمبر QE-601ذریع سعودی عرب کے شہر طائف جا رہا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے حیات آباد پشاور سے شیراز نامی ملزم کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے رنگ روڈ پشاور میں ایک کرولا سیلون کار کو روک کردوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.6کلوگرام چرس برآمد کرکے خیبر ایجنسی کے رہائشی عبدالمحمدکو گرفتار کر لیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے امبری کلے چوک، انڈس ہائی وے کرک کے قریبایک ٹویوٹا کرولا کارکوتحویل میں لے کردوران تلاشی لی گئی تو اسکے خفیہ خانوں سے 2.4کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ،کرک کے رہائشی 3ملزمان عمر شریف، عابد زمان اور سراجم نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور ائرپورٹ سے عرفان اللہ نامی ملزم کے بیگ سے 700گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شاہین ائرلائنز کی پرواز نمبر NL-792 کے ذریعے شارجہ روانہ ہورہاتھا۔ اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، کراچی سے مالدیپ جانے والے لاہور کے رہائشی ریاض حسین نامی مسافرکوگرفتار کر لیا،جس نے دوران پوچھ گچھ پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزم نے ائر لنکا کی پرواز نمبر UL-184 پر سوار ہونا تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف کراچی نے الآصف ا سکوائر، سہراب گوٹھ، کراچی کے علاقے میں کی گئی کاروائی کے دوران 2ملزمان کے قبصے سے 15کلوگرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے سنگر چورنگی ،انڈسٹر یل ایریا ، کراچی میں کاورائی کر کے کراچی کے رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور کے قبضے سے 5کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 28 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
یوکرین میں ملٹری ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،حادثے میں عملے کے 3ارکان سمیت 5 افراد ہلاک
-
شامی باغیوں نے دولت اسلامیہ کے زیرِ قبضہ ہوائی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
-
مصری رقاصہ کا رمضان میں مذہبی پروگرام پیش کرنے کا اعلان
-
مودی اور یوگی ادیتیا ناتھ کے ہوتے انصاف کی امید نہیں،دونوں رام مندر کے حامی ہیں،بابری مسجد ایکشن کمیٹی
-
اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کے ذمہ دار پارٹی ارکان ہیں ،ٹرمپ
-
سعودی عرب نے ملائشیا سے زندہ پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی
-
سویڈن ، ہوٹل کے معروف گروپ نے سال بھر کے اندر علیحدگی پر جوڑے کو رقم کی واپسی کی پیشکش کردی
-
سعودی عرب نے تیل اورہائیڈروکاربن شعبے میں سرمایہ کاری پرانکم ٹیکس عائد کردیا، شاہی فرما ن بھی جاری
-
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت کا درجہ ملنا چاہیے یا نہیں ریاستی اور مرکزی حکومت مل کرفیصلہ کرے ،بھارتی سپریم کورٹ
-
عراقی عالم دین کی جانب سے ہر شہری پر مہاجرین کی لازمی مدد کا فتوی جاری کر دیا گیا
-
روہنگیا مسلمان تارکین وطن،آپریشن جاری رہے گا،میانمارآرمی چیف
-
بوڈ میوزیم برلن:100کلوگرام سونے کا سکہ چوری ہوگیا،خبرایجنسی
-
کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا شیخوپورہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے خوفناک تصادم، متعدد بوگیاں نذر آتش، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
-
ٹی وی چینلز پر غیراخلاقی مواد کی نشریات روکنے کا معاملہ
-
آصف علی زرداری نے مفاہمتی سیاست کو خیر بار کہہ دیا
-
ڈاکٹر طاہر القادری ہسپتال میں زیر علاج ،حالت پہلے سے بہتر ہے،ترجمان عوامی تحریک
-
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پرائیویٹ سیکٹر کو مال بردار ٹرینیں چلانے کی پیشکش
-
سندھ اسمبلی میں الطاف حسین یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کا بل منظور،ایم کیو ایم نے بھی یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی کے بل کی حمایت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،سو شل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف درخواست کی سماعت
-
وزیراعظم نواز شریف کا مہنگائی اور بھارتی ماہی گیر وں کی گرفتاری کا نوٹس
-
وزیر داخلہ کا غیر ملکیوں کی طرف سے ویزوں کے حصول کی درخواستوں اور ویزوں کے اجراء کے نظام کیلئے سینٹرل ڈیجیٹل ڈیٹا بنک قائم کرنے کا حکم
-
ہم سے پنجاب لینے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں‘شہبازشریف
-
جرمنی میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
-
پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی کلچر شوپر تصادم اور کشیدگی کے چھ روز بعد تدریسی عمل مکمل بحال ہو گیا،احتجاج کے باعث دوبار کشیدگی کی فضاء
-
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے اٹک میں مردم شماری ، انتظامات اور آپریشن رد الفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا
-
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
-
سپریم کورٹ نے بارہ سال سے پابند سلاسل ملزم مظہر قیوم کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا
-
دہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے، سی پیک کے فائدے پورے ملک میں پہنچ رہے ہیں ، پاکستان کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ، آئندہ پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہوگا ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان ... مزید
-
پنجاب کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
-
راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنتے ہیں تو امت مسلمہ کے اتحاد کا سبب بنیں گے ، یہ مسلم دنیا کیلئے اچھا قدم ہو گا، راحیل شریف اپنے تجربات اور سوچ کے ساتھ مسلم ممالک کی باہمی غلط فہمیوں کو دور ... مزید
-
بلوچستان میں تیل وگیس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی
-
اے این ایف کی 20کاروائیوں میں 12ارب80کروڑ روپے مالیت کی 11.6ٹن منشیات برآمد ، 20منشیات اسمگلرگرفتار
-
ٹریفک اہلکاروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایم پی اے گل صاحب کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج
-
شادی کی تقریبات کے دوران گھر کی چھت گرنے سے دوبچے اورایک خاتون جاں بحق، دلہن سمیت4خواتین زخمی
-
کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
-
ژوب ،فرنٹیئرکورکی60ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد
-
موجودہ صوبائی حکومت نے تباہ حال اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا،اب ادارے ڈیلیو ر کر رہے ہیں،سیاسی مجرموں نے اداروں کو تباہ کر کے یہ گند اسلئے مچایا کیونکہ وہ اداروں پر سیا ست کرتے تھے تا کہ انکے ... مزید
-
گورمے پروڈکشن یونٹ بھبتیاں چوک کو25ہزار جرمانہ، ٹولنٹن مارکیٹ میں 2من ناقص گوشت تلف
-
اوکاڑہ: پولیس اور وکلاء کا جھگڑا، پندہ وکلاء کے خلاف مقدمہ درج
-
بٹگرام,پی ٹی آئی کا تاریخی ورکرز کنونشن ،پرویز خٹک پختونخواہ میں تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول سے ختم کررہا ہے ،پارٹی کارکن کسی بھی صورت میں پی ٹی آئی پر وڈھیروں کا قبضہ نہیں ہونے دینگی, فضل الہی
-
گگومنڈی, بنگلوں پرکام کرنے والی ایک اورطیبہ ظلم کاشکار بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.