موبائل فون کا استعمال برین کینسرمیں اضافے کا سبب بننے لگا

دماغ کے کینسرمیں پچھلی10 سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل فون کا استعمال ہے ، ماہرین

ہفتہ مئی 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)دماغ کے کینسرمیں پچھلے 10 سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل فون کا استعمال ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں موبائل فون کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔چھوٹی عمر کے بچوں سے لے کر بڑی عمر کے بزرگوں تک سب ہی اس لت کا شکار ہو چکے ہیں۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد موبائل کا بے تحاشا استعمال کرنے کے باعث مختلف مسائل کا شکار ہو رہے ہیں ۔تازہ ترین تحقیق کے مطابق موبائل فون کا بے تحاشا استعمال موذی امراض میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔سائنسی جریدے جرنل آف انوائرنمنٹل اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق 1995 سے 2015 کے درمیان کیے گئے مطالعے سے انکشاف ہوا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران دماغ کے کینسر میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

برین ٹیومرکے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرززندگی میں تبدیلی اورموبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔سائنس دانوں نے ٹیومرکے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ ترٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے زرا اوپری حصے میں پائے گئے۔ دماغ کے بالائی اورپچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومرعین کان کے اوپر موجود تھے جس سے ممکنہ طورکہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومرکی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے اور جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس قسم کے ٹیومر کو glioblastoma کہا جاتا ہے اور یہ دماغ کے بالائی اور پچھلی حصے کے درمیان میں پیدا ہوتا ہے اور کبھی کبھی ابتدائی طور پر یہ ریڑھ کی ہڈی سے بھی جنم لیتا ہے تاہم زیادہ تر یہ کان کے اوپری حصے کی جانب پیدا ہوتا ہے جس کی ابتدائی تشخیص مشکل ہو تی ہے تاہم چکر آنا، دھندلا دکھائی دینا، بے ہوش ہوجانا یا چال میں فرق آنا اس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق برین ٹیومر سے محفوظ رہنے کے لیے موبائل فون پر طویل باتیں نہ کریں اور اگر زیادہ طویل کال کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو ہینڈ فری استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments