امریکی وزیرخارجہ کا بیان ،ایران میں حکومتی تختہ الٹنے کی قیاس آرائیاں

بدھ 23 مئی 2018 13:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کے بیان سے ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کی قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے ایرانی عوام پر زور دیا تھا کہ انہیں اپنے ملک کی قیادت چننے کا اختیار خود ہو نا چاہیے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خا رجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا کی پالیسی ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں ہے،تاہم امریکا ایران میں نئے دور کو خوش آمدید کہے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے نئے مطالبات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نئی ایٹمی ڈیل چاہتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیاں بدلے،شام سے فوج واپس بلائے، یورینیئم افزودگی رو کے یا پھر سخت اقتصادی پا بندیوں کا سامنا کرے۔

متعلقہ عنوان :