سرگودھا، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کوپی ٹی آئی میں شمیولیت پر انہیں ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری شپ سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 34 سے خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمیولیت پر انہیں ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری شپ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کا فیصلہ ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف گورنر کے جلاس میں کیا گیا اور ان کہ جگہ نیا سیکرٹری چن لیا گیا۔قبل ازیں شہر میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے لوٹا لوٹی اور لوٹا ٹھا کے بورڈز اور بینرز آویزاں کئے گے اور اب سوشل میڈیا پر ان کے ان بورڈ پر جوتوں کی بارش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔