اسلام آباد میں گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف

گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی سیف سٹی کے کیمرے سے فورا پک ہو جائے گی

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔دہشت گردی اور جرائم میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی شناخت اور گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں ملک کی پہلی سیکیورٹی خصوصیات کی حامل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کے مطابق ایک نئی نمبر پلیٹ متعارف کروا رہے ہیں جو سیف سٹی کیمروں سے منسلک ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی سیف سٹی کے کیمرے سے فورا پک ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں اطلاع ہے کہ اسلام آباد میں نان کسٹم، ٹمپرڈ اور اسمگل شدہ گاڑیاں بھی موجود ہیں لیکن اسمارٹ نمبر پلیٹ سے اس قسم کی گاڑیاں بھی بچ نہیں سکیں گی۔

ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد محمد بلال اعظم کے مطابق آن لائن ٹوکن کا اجرا بھی کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ چالان ہونے پر واجب الادا ٹوکن بھی موقع پر ادا کرنا ہو گا، اسی طرح گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کا بھی فول پروف انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے آن لائن ٹوکن کے سلسلے میں نادرا سے معاہد ہو گیا ہے ،ْاس کے علاوہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے سسٹم کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی نئی نمبر پلیٹ ناصرف ریفلیکٹو ہو گی بلکہ مخصوص سیکیورٹی فیچرز کی حامل تو ہو گی ہی تاہم 5 سال کے عرصے میں پلیٹ میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں شہری کو نئی نمبر پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :